ای سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہیری بروک کی شاندار سنچری، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا

کراچی: ای سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیر بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو آخری اوور میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

نياز حسین کوسو: سندھ کو سرداری و جاگیرداری نظام نے تباہ کر دیا، امن و انصاف معدوم

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164 رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بابر اعظم اور فخر زمان نے 25، 25 رنز بنائے جبکہ شاداب خان 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی 51 گیندوں پر سنچری کی بدولت پاکستان کا ہدف با آسانی حاصل کیا۔ بروک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز اسکور کیے، جبکہ ول جیکس نے 28 رنز کا اہم کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ صفر پر گری، فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین آفریدی کا شکار بنے اور جوز بٹلر بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4، اور محمد نواز اور عثمان طارق نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کامیابی کے بعد انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

واضح رہے کہ سپر 8 کے آغاز میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!