پاکستان میں مقیم افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، جس کے بعد آج سے انہیں افغانستان بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں ہوا
تفصیلات کے مطابق، 31 مارچ کو افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی مہلت مکمل ہو چکی ہے۔ اب افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیر قانونی تصور کیے جائیں گے اور ان کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکام کے مطابق، ملک بھر میں افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے تقریباً 8 لاکھ افراد موجود ہیں، جنہیں دوسرے مرحلے میں افغانستان بھیجا جائے گا۔ اس سے قبل، پہلے مرحلے میں تقریباً 7 لاکھ غیر رجسٹرڈ افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔
افغان مہاجرین کو عارضی کیمپوں میں رکھا جائے گا، جن کے لیے پشاور اور لنڈی کوتل میں دو کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ واپسی سے قبل تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔ دوسری جانب، افغان حکام نے بھی طورخم کے قریب استقبالہ اور رجسٹریشن کیمپ قائم کر دیے ہیں تاکہ وطن واپس آنے والے مہاجرین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
