موجودہ حکومت کٹھ پتلی، ریاست خطرے میں ہے: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت اور پارلیمان کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ کسی بھی صورت اہل نہیں ہیں، ریاست خطرے میں ہے۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو صوبوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور موجودہ حکمران انتخاب جیت کر نہیں آئے بلکہ مسلط کیے گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کی مجلس عمومی کا اجلاس عید کے بعد طلب کر لیا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک کے آغاز کا فیصلہ ہوگا۔

پی ٹی آئی سے ممکنہ اتحاد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اصل قیادت جیل میں ہے، جبکہ باہر والوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان تلخی کم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیان بازی سے اتحاد میں دراڑ نہیں آئے گی، البتہ اتحاد پر حتمی فیصلہ پالیسی ساز اجلاس میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ وہ "مائنس ون” کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ نواز شریف کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

بلوچستان کی صورتحال پر انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے۔

جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں رہ کر ہم ملک کے مسائل سوچ رہے ہیں، حکومت کیوں نہیں سوچتی؟ وزیراعظم افطار کی دعوت تو دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات کیوں نہیں کرتے؟ جب ہم سڑکوں پر نکلیں گے تو یہی حکومت کہے گی کہ ملک کا خیال کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے سابق امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے آنے پر اپوزیشن خوش اور حکومت خوفزدہ تھی۔ حکومت ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے قربانی کا بکرا پیش کرنے کے انتظار میں تھی، ٹرمپ خوش ہوا، حکومت نے عید منائی، مگر ملکی خودمختاری کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی پر بھی خاموشی اختیار کی گئی، حالانکہ یہ مسئلہ اٹھایا جا سکتا تھا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “موجودہ حکومت کٹھ پتلی، ریاست خطرے میں ہے: مولانا فضل الرحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!