کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتیں 19 تک پہنچ گئیں، رمضان میں 5 شہری جاں بحق

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں خطرناک حد تک بڑھ گئیں، رواں سال اب تک ڈکیتی مزاحمت پر 19 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ رمضان المبارک کے دوران اب تک 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

بنارس چورنگی تجاوزات سے پاک، کمشنر کراچی کی ہدایت پر آپریشن مکمل

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے صرف 5 روز میں 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پی ای سی ایچ ایس میں ساجد نامی سکیورٹی گارڈ، سہراب گوٹھ میں بابر، اور قائد آباد میں وسیم کو مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

قائد آباد میں ایک اور شہری بابر کو قتل کرنے والا ڈاکو شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں، 4 مارچ کو قائد آباد فلائی اوور کے نیچے ڈاکوؤں نے ٹیکسٹائل کمپنی کے کیشیئر عمران کو اس وقت قتل کیا جب وہ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔

اسی طرح، 2 مارچ کو اسکیم 33 غازی گوٹھ میں دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز شہریوں کے لیے شدید خوف و ہراس کا باعث بن رہے ہیں، جبکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ہلاکتیں 19 تک پہنچ گئیں، رمضان میں 5 شہری جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!