ویمن میڈیا سینٹر کی کانفرنس: "پرنٹ میڈیا کا انحطاط، ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور صحافیوں پر اس کے اثرات” پر ماہرین کی گفتگو

تشکر نیوز : ویمن میڈیا سینٹر کی بانی اور سی ای او فوزیہ شاہین کی زیر صدارت "پرنٹ میڈیا کا انحطاط، ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور صحافیوں پر اس کے اثرات” کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال

کانفرنس میں سینئر صحافی سید حسن عباس (ڈیلی ایکسپریس کے ایڈیٹر، پی ایف یو جے آئینی کمیٹی کے سربراہ) اور سینئر صحافی عابد حسین (سابق چیف رپورٹر روزنامہ جنگ، روزنامہ دنیا) نے بطور مہمان شرکت کی، جبکہ نظامت کے فرائض ریاض بھٹی نے انجام دیے۔

کانفرنس میں کراچی یونیورسٹی، فیڈرل اردو یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، علما یونیورسٹی، محمد علی جناح یونیورسٹی اور سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے ماس کمیونیکیشن کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

اہم نکات:

سید حسن عباس نے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں خبر کی سچائی پر زیادہ زور دیا جاتا تھا، لیکن ڈیجیٹل میڈیا میں غیر مصدقہ معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ہو رہا ہے، جو معاشرے پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 90% خبریں جھوٹی ہوتی ہیں اور باقی پر بھی تحقیق نہیں کی جاتی۔

انہوں نے تعلیمی نصاب کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے پر زور دیا اور طلبہ کو تحقیق اور سوال کرنے کی ترغیب دی۔

عابد حسین نے کہا کہ اخبار میں خبر کی جانچ پڑتال اور تصدیق ضروری تھی، لیکن الیکٹرانک میڈیا نے بریکنگ نیوز کے کلچر سے خبر کی اہمیت کو کم کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ صحافت میں مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی کے باوجود صحافی کی اہمیت برقرار رہے گی۔

فوزیہ شاہین نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں صنفی تعصب ابھی بھی موجود ہے، اس لیے خواتین کو محنت، لگن اور استقامت سے میدان میں آنا ہوگا۔

اختتام پر شرکاء نے مہمانوں سے سوالات کیے اور کھل کر اپنی آراء کا اظہار کیا، جس کے بعد فوزیہ شاہین نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “ویمن میڈیا سینٹر کی کانفرنس: "پرنٹ میڈیا کا انحطاط، ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور صحافیوں پر اس کے اثرات” پر ماہرین کی گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!