ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال

تشکر نیوز:  ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تیموریہ پولیس کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ سے مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، دو فرار

وفد نے روڈ پر گاڑیوں کے لیے اوقاتِ کار بڑھانے کا مطالبہ کیا اور اپنے درپیش مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ تمام ٹرک ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے، خاص طور پر تیز رفتاری اور فرسٹ لین کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل غور سے سننے کے بعد انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا شکریہ ادا کیا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

1e04af51 4d65 4e75 87fb fcf3ad552554 5cfbe5ba 5cda 4743 b53c 5d4e0016af6c

58 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے آل کراچی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!