پاکستان سنی تحریک کی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیاں، راشن اور بچت بازاروں کا اہتمام

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے فضائل رمضان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا بخشش اور تیسرا دوزخ سے نجات کا ہے۔ یہ مہینہ برکتوں، رحمتوں اور گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہے، اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزارنا چاہیے۔ روزہ ہر عاقل و بالغ مرد و عورت پر فرض ہے جبکہ تراویح سنت ہے۔ تلاوتِ قرآن، ذکرِ الٰہی، دعا، استغفار اور نوافل سے دنیا و آخرت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔

ویمن میڈیا سینٹر کی کانفرنس: “پرنٹ میڈیا کا انحطاط، ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی اور صحافیوں پر اس کے اثرات” پر ماہرین کی گفتگو

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم روزے کا اہتمام کریں تاکہ اللہ ہماری عبادات کو قبول فرمائے۔ رمضان کا پیغام محبت، ایثار اور خدمتِ خلق ہے۔ لوگ سحری اور افطاری کے انتظامات میں دوسروں کو شامل کرتے ہیں، جو خوشی اور برکت کا باعث بنتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ سفید پوش طبقے کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات پیدا کریں اور مہنگائی و بے روزگاری کے شکار افراد کی مدد کریں۔

پاکستان سنی تحریک اپنی روایت کے مطابق رمضان سے قبل مستحقین میں راشن تقسیم کر رہی ہے۔ تنظیم کے ذمہ داران و کارکنان عوامِ اہلِ سنت، شہدائے سنی تحریک اور سفید پوش افراد کے گھروں تک راشن پہنچا رہے ہیں تاکہ وہ سحری و افطاری کا اہتمام کر سکیں۔ راشن کی تقسیم پورے رمضان میں مرحلہ وار جاری رہے گی۔

سنی تحریک سحری اور افطاری کا بھی اہتمام کرتی ہے اور عوام کی سہولت کے لیے ملک بھر میں بچت بازار لگاتی ہے۔ مخیر حضرات بھی اس کارِ خیر میں تعاون کر رہے ہیں تاکہ مہنگائی کے شکار عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ سنی تحریک نے مخیر حضرات سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ مستحق افراد کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سنی تحریک کی رمضان المبارک میں فلاحی سرگرمیاں، راشن اور بچت بازاروں کا اہتمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!