کراچی: منشیات کی لعنت جہاں نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، وہیں اب شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ واقعے میں ناتھا خان برج کا ایک بڑا حصہ بیٹھ گیا، اور اس بار اس کی وجہ ناقص تعمیر نہیں بلکہ منشیات کے عادی افراد کی سرگرمیاں ہیں۔
کراچی کے جناح اسپتال میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ، سندھ حکومت کے دعوے بے اثر
ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ کی جانب آتے ہوئے ناتھا خان برج میں پیدا ہونے والے گڑھے کا جائزہ لینے پر انکشاف ہوا کہ پل کے نیچے سے کنکریٹ کو چھینی اور ہتھوڑی سے توڑا گیا، جبکہ اس میں استعمال ہونے والا ہیوی گیج سریا گرینڈر کے ذریعے کاٹ کر چوری کر لیا گیا۔
ویڈیوز میں واضح طور پر برج کو توڑنے کے بعد نکلنے والا ملبہ اور کاٹے گئے سریے کی سطح پر گرینڈر کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی افراد اور عینی شاہدین کے مطابق، کئی دنوں سے نشے کے عادی افراد پل کے نیچے ڈیرہ ڈالے ہوئے تھے، جو مبینہ طور پر چوری مکمل ہونے کے بعد غائب ہو گئے۔ 26 فروری کو ناتھا خان برج کا ایئرپورٹ جانے والا ٹریک دوبارہ گڑھا پڑنے سے متاثر ہوا، جس کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا۔
