کراچی کے جناح اسپتال میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ، سندھ حکومت کے دعوے بے اثر

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں، لیکن عملی طور پر صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس، نجی سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن اور تربیت پر زور

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال، جناح اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے قریب مریضوں کے تیمارداروں سے غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے۔ اسپتال میں آنے والے شہریوں کو پارکنگ کی مد میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ حکومت میڈیا پر پارکنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی اور پارکنگ فیس کے خاتمے کے دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے۔

عوامی شکایات کے باوجود جناح اسپتال میں پارکنگ مافیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، جو حکومت کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں غیر قانونی پارکنگ فیس کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

59 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی کے جناح اسپتال میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ، سندھ حکومت کے دعوے بے اثر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!