کراچی میں سندھ حکومت اور یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (UNIDO) کے اشتراک سے کمیونل انفراسٹرکچر گرانٹ اور ایس ایم ای گرانٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر یورپی یونین کے اعلیٰ حکام اور UNIDO ویانا کے نمائندے بھی شریک تھے۔
ضلع کیماڑی ڈاکس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار
تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص قاسم نوید قمر، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، UNIDO ویانا کے سٹیفن کیسر، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، یورپی یونین کی باربرا رکسن، اور UNIDO PAIDAR کے نیما بہرامالیان نے بھی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں اور اب بنیادی انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار دیہاتوں کی سطح پر ڈیجیٹل میپنگ تیار کی گئی ہے، جس سے موجودہ ضروریات اور مستقبل کی ترجیحات کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں گی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سندھ حکومت، یورپی یونین اور UNIDO کے اشتراک سے ایک ڈیٹا پر مبنی بحالی کے عمل کو یقینی بنا رہے ہیں، تاکہ سیلاب متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کرنے اور مستقبل میں آنے والے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔
مزید برآں، وزیراعلیٰ سندھ نے کمیونل انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے تحت 5 ملین یورو کی گرانٹ کی تفصیلات بھی شیئر کی، جس سے 150 سے 173 دیہاتوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی۔ اس پروگرام میں ماڈل ولیج ڈویلپمنٹ کے تحت ضلع ٹھٹہ میں لہکو بھمبھرو میں 0.2 ملین یورو کی لاگت سے 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اور اس کی تکمیل پریل 2025 تک متوقع ہے۔