کراچی: ڈیفنس، کلفٹن اور اطراف میں پولیس نے عوامی مقامات، چائے خانوں اور کیفیز پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
سندھ حکومت اور یونائیٹڈ نیشنز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (UNIDO) کا اشتراک کمیونل انفراسٹرکچر اور ایس ایم ای گرانٹ ایوارڈ کی تقریب
تفصیلات کے مطابق بخاری کمرشل، بدر کمرشل، راحت کمرشل اور سحر کمرشل سمیت مختلف علاقوں میں ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کارروائی عوامی مقامات پر منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات پر کی گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا، جبکہ مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے جدید ڈیوائسز استعمال کی جا رہی ہیں۔
آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، جہاں ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
