استور – 16 فروری 2025 کو بی بی زوجہ عبدالرشید کا انتقال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (DHQ) گلگت میں طویل علالت کے بعد ہوا، اور ان کی میت کو ابتدائی طور پر DHQ استور منتقل کیا گیا۔ ان کے ورثا آخری دیدار کے خواہشمند تھے، لیکن برزل ٹاپ پر شدید برفباری اور 2 سے 3 فٹ برف کے انبار نے راستے کو ناقابلِ عبور بنا دیا تھا۔
کراچی جوہر آباد میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر معیز کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
اس مشکل صورتحال میں پاک فوج کے مستعد اور بہادر سپاہیوں نے ہمیشہ کی طرح اس انسانی ہمدردی کے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے چیلنج قبول کیا۔ 18 فروری 2025 کو فوجی انجینئرز، سگنلز اور انفنٹری کے دستے میت کو آبائی گاؤں تک پہنچانے کے لیے روانہ ہوئے۔
شدید برفانی طوفان اور منفی درجہ حرارت میں 20 گھنٹے تک جاری رہنے والی کوششوں کے بعد راستہ کلیئر کر دیا گیا، اور پاک فوج کے جوانوں نے میت کو ورثا تک پہنچا دیا۔
19 فروری 2025 کو بی بی عبدالرشید کو ان کے آبائی گاؤں مپنو آباد، منی مرگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین میں مقامی افراد کے علاوہ پاک فوج کے ایک بڑے دستے نے بھی شرکت کی، اور شرکاء نے ہمدردی کی اس عظیم مثال کو قائم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
