آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیّکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولک شامل ہیں۔
استور شدید برفباری میں پاک فوج کی میت ورثا تک پہنچا کر ہمدردی کی اعلیٰ مثال
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کھلاڑی کے طور پر امام الحق کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث ان کی جگہ سعود شکیل نے اوپننگ کی تھی اور فخر زمان کو بیٹنگ کے لیے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے کی تصدیق کی تھی اور اس کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کر کے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے لیے اجازت طلب کی تھی۔
واضح رہے کہ امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل پاکستان شاہینز کے لیے وارم اپ میچز میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار 98 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
