کراچی – ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 4 موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائیاں تھانہ عیدگاہ، چاکیواڑہ اور گارڈن کی حدود میں کی گئیں۔
حیدرآباد ایس ایس پی فرخ لنجھار کے چارج دوبارہ سنبھالنے کے خلاف وکلا کا احتجاج
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ریحان، محمد سمیع، اسامہ اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔
برآمد شدہ موٹر سائیکلز کی تفصیلات:
موٹر سائیکل نمبری AFR-2025 کا مقدمہ تھانہ عیدگاہ میں الزام نمبر 45/2025 بجرم دفعہ 381A درج ہے۔
موٹر سائیکل نمبری KHL-9726 کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں الزام نمبر 101/2025 بجرم دفعہ 381A درج ہے۔
موٹر سائیکل نمبری KPL-6480 کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں الزام نمبر 45/2025 بجرم دفعہ 381A درج ہے۔
ملزمان عادی اور پیشہ ور چور ہیں اور اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے AVLC حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

