کراچی – ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل شاہ رخ کو زخمی کرنے والے مفرور ملزم علی اکبر عرف سعید کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا اور پھر فرار ہو گئے تھے۔
کراچی مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 4 موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار
پولیس مقابلہ کا مقدمہ الزام نمبر 228/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔ اس واقعے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ نے ایس پی سہراب گوٹھ اور ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔
پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اکبر عرف سعید ولد پنھل ابڑو کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ دورانِ تفتیش، ملزم نے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ کے علاقوں میں درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

