چیرات، پاکستان – پاکستان اور جمہوریہ ترکی کی افواج کے درمیان دو ہفتے طویل انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق اتاترک XIII کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ اختتامی تقریب چیرات میں منعقد ہوئی، جس میں کمانڈر 11 کور مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے، جبکہ جمہوریہ ترکی کے بریگیڈیئر جنرل احمد ASIK نے بھی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
پاک بحرین عسکری قیادت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
یہ مشق 10 فروری 2025 کو شروع ہوئی، جس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی دو جنگی ٹیموں اور ترکی کی اسپیشل فورسز کے 36 اہلکاروں نے حصہ لیا۔
اس مشق کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا تھا۔ مشق کے دوران فوجیوں نے غیرمعمولی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس سے دونوں ممالک کے خصوصی دستوں کو اہم تجربات حاصل ہوئے۔