بھارت کے دفاعی بحران کا انکشاف، فضائیہ کی حالت سنگین
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی: منشیات فروش گرفتار
دفاعی ماہرین نے بھارت کو نیکسٹ جنریشن جنگی صورتحال میں خطرے سے دوچار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اب 2 نہیں بلکہ 3.5 فرنٹ وار لڑنا ہوگی۔ پاک فضائیہ میں جے 35 اور مستقبل میں ٹی ایف ایکس طیاروں کی شمولیت نے بھارتی دفاعی حکمت عملی کو مزید کمزور کر دیا ہے۔
میجر جنرل (ر) بخشی کا اعتراف: بھارتی فضائیہ بحران کا شکار
ریٹائرڈ میجر جنرل بخشی نے اعتراف کیا کہ:
بھارتی فضائیہ شدید بحران کا شکار ہے۔
چین کے پاس 2030 تک 1,000 سے زائد ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس ہوں گے، جو بھارت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
بھارت کو ہر حال میں اپنا ففتھ جنریشن فائٹر تیار کرنا ہوگا، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نظر نہیں آتا۔
امریکی حمایت پر عدم اطمینان
میجر جنرل بخشی کا کہنا تھا:
امریکہ بھارت کو ایف 35 دینے کے لیے تیار نہیں۔
امریکہ بھارت کو وہی ایف 16 دینا چاہتا ہے جو کئی دہائیاں قبل پاکستان کو فراہم کیا گیا تھا۔
بھارت، اسپیس پاور ہونے کے باوجود، ففتھ جنریشن جیٹ تیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بھارت کے انجن بحران اور ففتھ جنریشن کی راہ میں رکاوٹیں
بھارت کا ففتھ جنریشن جیٹ منصوبہ انجن بحران کا شکار ہے۔
تیجس طیارے اور ففتھ جنریشن جیٹس کے لیے انجن تیار کرنا بھارت کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
امریکی رویے پر تنقید
میجر جنرل بخشی نے کہا کہ بھارت کی ففتھ جنریشن تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹوں کے باعث، "فور پوائنٹ جنریشن” بھی بھارت کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کے ساتھ دھوکہ کیا، اور بھارت کا 1 ارب ڈالر ہڑپ کر لیا۔