کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے ناتھا خان ڈرگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد جاوید کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں: 2 اسٹریٹ کرمنلز اور 3 منشیات فروش گرفتار
برآمدگی کی تفصیلات
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے:
1.5 کلو گرام ہیروئن
2.7 کلو گرام آئس/ہیروئن مکسچر
460 گرام چرس
چوری شدہ مختلف اقسام کے موبائل فونز
مختلف نیٹ ورک کی سم کارڈز
پاسپورٹ
نقدی برآمد کی گئی۔
ابتدائی تفتیش
ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزم:
کراچی کے مختلف علاقوں جیسے ڈرگ روڈ، ناتھا خان، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، جامعہ کراچی کے گردونواح میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔
بیرون ملک بھی منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
مزید کارروائی
گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور مسروقہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل
پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ:
ایسے عناصر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے قریبی رینجرز چیک پوسٹ،
رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا
رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کریں۔
اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
