کراچی میں قاتل ڈمپروں، ٹرکوں اور بسوں سے حادثات کی شرح میں خطرناک اضافہ، 85 افراد جاں بحق

شہر قائد کراچی میں ٹریفک کے حادثات کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر قاتل ڈمپروں، ٹرکوں اور بسوں کی وجہ سے۔ رواں سال جنوری سے 6 فروری تک 85 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 1260 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان حادثات میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے۔

شاہراہِ نور جہاں پولیس کے کامیاب آپریشن، گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات

گزشتہ سال کے آخر میں بھی ٹریفک حادثات کی شدت بڑھ گئی تھی، جب 19 دسمبر سے 31 دسمبر کے درمیان 22 افراد جان سے گئے تھے۔ اس سال کے شروع میں ہونے والے خطرناک حادثات میں 61 مرد، 11 خواتین، 10 بچے اور 3 بچیاں شامل ہیں۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، ڈمپروں کی ٹکر سے 12 افراد جاں بحق ہوئے، ٹرالر سے 10 افراد، واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر 7 افراد اور مزدا ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا۔ مسافر بس نے 6 شہریوں کو کچل دیا۔ ان حادثات میں زیادہ تر متاثرہ افراد موٹر سائیکل سوار تھے۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں قاتل ڈمپروں، ٹرکوں اور بسوں سے حادثات کی شرح میں خطرناک اضافہ، 85 افراد جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!