کراچی: 3 جعلی کانسٹیبلز گرفتار، لوٹ مار کے دوران اصلیت بے نقاب

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 جعلی کانسٹیبلز کو گرفتار کر لیا۔ عیدگاہ پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ان ملزمان کے قبضے سے جعلی پولیس کارڈ، ایک پولیس کیپ، بیرٹ، اور ایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ڈی جی رینجرز سندھ کی آئی ایس پی آر انٹرنشپ کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست، سندھ رینجرز کے اقدامات پر طلباء کا خراج تحسین

ترجمان پولیس کے مطابق یہ جعلی کانسٹیبلز کراچی کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے تھے۔ پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی جانب سے شک کی بنیاد پر روکے جانے پر ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا، لیکن تھانے منتقلی کے بعد ان کی اصلیت سامنے آ گئی۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر انہیں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں پولیس نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے جعلی نکاح کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ ڈیفنس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں جعلی دلہن اور نکاح خواں سمیت گینگ کے دیگر ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان جعلی نکاح کرواتے، گھر والوں کو یرغمال بناتے، اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں ساجد بشیر، محمد نعیم، مقدس بی بی، اور اللہ رکھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک ملزم گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، اور دلہن کے لباس بھی برآمد ہوئے۔ تحقیقات کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی تعاون کی مدد سے ممکن ہوئیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: 3 جعلی کانسٹیبلز گرفتار، لوٹ مار کے دوران اصلیت بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!