سندھ حکومت کا منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا منصوبہ

کراچی: سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی سمیت صوبے کے تمام ڈویژنوں میں نئے تھانوں کے قیام کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر قابو پانے اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے آئی ٹی وقار مہدی اور معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی۔

سندھ کے محکمہ قانون میں بحران، ایڈووکیٹ جنرل اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدے خالی

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے الگ تھانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے اور ذخیرہ اندوزوں کو روکا جا سکے۔ رمضان سے پہلے تمام گوداموں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اور سبزی منڈیوں کے کولڈ اسٹوریج کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

عثمان ہنگورو نے مزید بتایا کہ یہ تھانے پورے سندھ میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے مجاز ہوں گے، اور ان میں محکمہ بیورو آف سپلائی اور پولیس کے اہلکار شامل ہوں گے۔ مارکیٹوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کراچی کی بچت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے خصوصی اسٹالز اور مصالحہ جات کے کم قیمت پر اسٹالز لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈی جی بیورو آف سپلائی کی بریفنگ کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران کراچی میں 272 یونٹس کا معائنہ کیا گیا اور 5 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

61 / 100

One thought on “سندھ حکومت کا منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کا منصوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!