رات گئے ایس ایچ او پاک کالونی نے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈکیتوں سے مقابلے کے بعد انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان کی شناخت حارث علی شاہ اور عادل خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
سہراب گوٹھ میں بدعنوانی کے خلاف احتجاج، ایم نائن موٹر وے بند
مقابلہ منگھوپیر روڈ، بینظیر پارک کے قریب ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بمعہ زندہ اور چلیدہ راؤنڈز برآمد کر لیے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ان کے مطابق وہ تھانہ ڈاکس، ڈیفنس، گزری، شیرشاہ، کلری اور بغدادی کے علاقوں میں وارداتیں کر چکے ہیں۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ماضی میں بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
گرفتار ملزمان کے مقدمات:
- عادل خان ولد اشرف خان (زخمی):
ایف آئی آر نمبر 260/19 (یونیکوڈ 23(1)اے) تھانہ شرافی گوٹھ
ایف آئی آر نمبر 319/20 (یونیکوڈ 381اے) تھانہ عوامی کالونی
ایف آئی آر نمبر 112/23 (یونیکوڈ 381اے) تھانہ شاہراہ فیصل کالونی
ایف آئی آر نمبر 40/24 (یونیکوڈ 23(1)اے) تھانہ شرافی گوٹھ
سید حارث علی شاہ ولد سید محمود شاہ (زخمی):
ایف آئی آر نمبر 305/22 (یونیکوڈ 23(1)اے) تھانہ شاہ لطیف
پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مزید مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
