تاجر آصف کمال کے قتل پر کورنگی لانڈھی موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کی شدید مذمت، انصاف کا مطالبہ

کورنگی لانڈھی موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان بٹ اور موجودہ کمیٹی کی جانب سے تاجر آصف کمال کے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، جب لانڈھی کے رہائشی آصف کمال کی لاش چھ دن بعد سی ویو کے مقام سے برآمد ہوئی۔

رات گئے پاک کالونی پولیس اور اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی، مسلح ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

چیئرمین عرفان بٹ نے اس المناک واقعے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ایک تاجر جو اپنی دکان کے لیے گھر سے نکلتا ہے اور راستے میں غائب ہو جاتا ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔”

عرفان بٹ نے وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجروں کے اغواء اور قتل کے واقعات نہ صرف تاجر برادری میں خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں بلکہ یہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "تاجر آصف کمال کے قتل کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔”

361a59e3 3a34 49b2 b6ca 8b0a0ae652f7

56 / 100 SEO Score

One thought on “تاجر آصف کمال کے قتل پر کورنگی لانڈھی موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کی شدید مذمت، انصاف کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!