وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور اسے امن کے قیام کے لیے اہم قدم قرار دیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم نے کہا کہ قطر، سعودی عرب، امریکا، مصر اور دیگر دوست ممالک کی امن کے لیے کی گئی انتھک کوششیں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی فوری ترسیل کی ضرورت پر زور دیا اور جنگ بندی کے مکمل احترام کی امید ظاہر کی۔
فلسطینی عوام سے یکجہتی
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دو ریاستی حل کی حمایت
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 1967 کی حدود پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی مسئلے کا پائیدار حل ہے۔