تشکر نیوز کراچی: تھانہ میمن گوٹھ پولیس نے شہری کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر واردات کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گورنر سندھ کا ڈمپر مافیا کو سخت پیغام: “ایسا سدباب ہوگا کہ یاد کریں گے”
گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم ولد محمد عارف، عامر ولد رحمت علی، اور احمد ولد بگو خان کے نام سے ہوئی ہے، جو واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا اور ان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز، 8600 روپے نقدی، شہری سے چھینا ہوا موبائل فون، اور اسمارٹ واچ برآمد کر لی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے شہری کی بروقت اطلاع دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی تعاون سے ہی جرائم کے خاتمے میں مدد ممکن ہے۔