...

زیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی روس کے قنصلیٹ جنرل آندرے کی وفد سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے روس کے قنصلیٹ جنرل آندرے کی سربراہی میں روسی وفد سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیکورٹی کی صورتحال اور اس تناظر میں ضروری اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک ماہ میں بلوچستان میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ سندھ نے ہمیشہ روسی باشندوں اور تجارتی مندوبین کو خوش آمدید کہا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ روس اور پاکستان کے مابین دوستانہ تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روس کے قونصلیٹ جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان خطے کے اہم ممالک میں شمار ہوتا ہے اور روس اور پاکستان کے مابین علاقائی امن و امان کے حالات میں مزید استحکام لانے کے لیے دونوں ممالک کو باہمی اشتراک سے کام کرنا ہوگا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ روسی وفد کی تجویز باعث عزت و تکریم ہے، تاہم اس تجویز کی حکومت تک رسائی اور اس کے بعد توثیق ضروری ہے۔

ملاقات میں روس کے سفیر الیکزینڈر، سیکریٹری پاول لیمناؤ، اور اتاشی ولادیمیور بھی موجود تھے۔

 

 

62 / 100

One thought on “زیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی روس کے قنصلیٹ جنرل آندرے کی وفد سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.