...

پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک ماہ میں بلوچستان میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں

بلوچستان (اسٹاف رپورٹر) – پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے انٹیلی جنس کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے گوادر، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف ایک ماہ کے دوران اہم کارروائیاں کی ہیں، جن میں لاکھوں لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل، چرس اور آئس برآمد کی گئی۔

کراچی کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ کارروائی: 39,000 لیٹر ایرانی ڈیزل اور 3 لانچیں ضبط

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیوں میں 8 لاکھ 23 ہزار 452 لیٹر ایرانی ڈیزل، 135 کلوگرام میتھ آئس اور 652.5 کلوگرام چرس کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئی۔ برآمد شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 73.631 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے قبضے میں لی گئی منشیات اور ڈیزل کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائیاں ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی ٹیم ہر وقت منشیات اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے، اور ملکی معیشت کی مستحکم کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

 

 

66 / 100

2 thoughts on “پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک ماہ میں بلوچستان میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.