کراچی (اسٹاف رپورٹر) – رات گئے ضلع کیماڑی پولیس نے سندھ رینجرز اور کسٹم کے ہمراہ ایک بڑی کارروائی کی جس میں اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا۔ یہ آپریشن یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے عقب میں واقع 100 فٹ روڈ پر کیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کی نگرانی میں ہونے والے اس آپریشن میں گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔
زیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی روس کے قنصلیٹ جنرل آندرے کی وفد سے ملاقات
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، دو بڑے گوداموں سے 14 عدد مزدا (لوڈنگ ٹرک) بھر کر اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا۔ برآمد ہونے والے نان کسٹم پیڈ سامان میں خشک دودھ، شاپنگ بیگز، بسکٹ، چاکلیٹ اور دیگر غذائی اجناس شامل ہیں۔
گرینڈ آپریشن میں پولیس، رینجرز اور کسٹم کی بھاری نفری نے 40 سے زائد موبائلوں کے ہمراہ حصہ لیا۔ برآمد شدہ سامان کو کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ کارروائی اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے علاقے میں قانون کی حکمرانی کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔