پاکستان کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کیا۔
پولیو کا خاتمہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عزم، وائرس کو ہمیشہ کے لیے شکست دیں گے
عرفان کا پیغام
محمد عرفان نے اپنے بیان میں کہا:
"بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے کیریئر کے دوران بے شمار محبتیں اور خوشیاں دی۔ پاکستان زندہ باد!”
کیریئر کی تفصیلات
محمد عرفان نے پاکستان کے لیے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے، اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
انہوں نے آخری بار 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں شرکت کی تھی۔
عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ
محمد عرفان سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں:
محمد عامر نے 2020 میں ریٹائرمنٹ لی، لیکن ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے لیے دوبارہ دستیابی ظاہر کی تھی۔
عماد وسیم نے 2022 میں بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ دی لیکن ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ رہے۔
پی سی بی کی جانب سے نیک تمنائیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
محمد عامر کی نمایاں کامیابیاں
عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے، اور 62 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 271 وکٹیں حاصل کیں۔
وہ 2009 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔