وزیرِاعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست کا ذمہ دار قرار دیا۔ فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ:
چینی کی قیمتوں میں اضافہ، حکومتی دعوے بے نقاب
وفاق پر حملوں کا الزام
خیبر پختونخوا سے وفاق پر 3 مرتبہ حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک صوبے میں حکومت کرنے والی جماعت مسلسل وفاق کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک نفرت کی بنیاد پر نہیں بلکہ بھائی چارے اور یکجہتی کے اصولوں پر قائم ہوا تھا۔
نوجوانوں میں گالم گلوچ کی سیاست
مشیرِ سیاسی امور نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گالم گلوچ اور سیاسی مخالفین کو برا بھلا کہنا سکھایا ہے، جو معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے اور سیاسی معاملات میں صبر و تحمل کو فروغ دینا ہوگا۔
پنجاب میں پی ٹی آئی کی ناکامی
پنجاب میں پی ٹی آئی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ:
"پنجاب میں پی ٹی آئی 10 لوگ بھی جمع نہ کر سکی۔
پنجاب کے عوام انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔”
علی امین اور بشریٰ بی بی پر تنقید
پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈی چوک پر ہنگامہ کیا تو قیادت نے انہیں بےیار و مددگار چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ "علی امین اور بشریٰ بی بی کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔”
ملک کے لیے بھائی چارے کا پیغام
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاست میں نفرت اور تشدد کو ختم کرنا ہوگا تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔