کمشنر کراچی کی صدارت میں انسداد تجاوزات اجلاس، تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری

کراچی: کمشنر کراچی حسن نقوی کی صدارت میں انسداد تجاوزات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمشنر کراچی کو شہر کے ساتوں اضلاع میں تجاوزات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پھنسے 300 پاکستانی زائرین، دفتر خارجہ کی مدد کی یقین دہانی

کمشنر حسن نقوی نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی صورتحال بدتر ہو رہی ہے، جسے بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

 

 

کمشنر کراچی نے تمام اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے فیلڈ میں جائیں اور آپریشنز کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کی وہ خود نگرانی کریں گے تاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کیا جا سکے۔

56 / 100

2 thoughts on “کمشنر کراچی کی صدارت میں انسداد تجاوزات اجلاس، تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!