ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں کی شناخت قربان علی اور محمد تہران کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ پر جنوبی افریقہ جانے کی کوشش کی۔

کمشنر کراچی کی صدارت میں انسداد تجاوزات اجلاس، تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری

ذرائع کے مطابق، مسافروں کی جانب سے پیش کیے جانے والے جنوبی افریقہ کے ویزے جعلی تھے۔ ایف آئی اے امیگریشن سکینڈ لائن آفس کی رپورٹ کے مطابق بھی یہ ویزے جعلی پائے گئے، جبکہ سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ میں ویزوں میں موجود خفیہ خصوصیات کا فقدان بھی سامنے آیا۔

ملزمان کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

5ac038ac e3a9 496e 8042 dc289dc98b27 a5280ac2 101f 4c99 aba5 6bde05befb75

65 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی بڑی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!