اسلام آباد — ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور کابینہ کے ارکان کا تعارف کروایا۔
کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا، یہ اہلِ کشمیر کی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
صدر کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ازبکستان کے صدر کو سلامی پیش کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی صدر شوکت مرزا یوف کو فضائی سلامی دی۔ چھ رکنی پاک فضائیہ کے دستے نے معزز مہمان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حصار میں لے لیا، جبکہ فارمیشن لیڈر نے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کا پیغام دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔