تشکر نیوز: سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی معیاد میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے، جو آج ختم ہو رہی تھی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے اس ڈپازٹ میں توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ سعودی عرب نے اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی تھی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں دل کو چھو لینے والے مناظر: ڈاؤن سنڈروم کے 22 بچوں کا استقبال
اس توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی اور ملک کی معاشی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق، یہ ڈپازٹ 2021 میں حاصل کیا گیا تھا اور اس کی معیاد کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو مالی استحکام اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں مدد مل سکے۔