کسٹمز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ میں موبائل اسکواڈ اور فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات کی بڑی مقدار برآمد کی۔ دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں لی گئی۔
پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر کا دورہ، زخمی سپاہیوں کی عیادت
پہلی کارروائی میں قلعہ عبداللہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر 110 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں، جن میں 18 کلو کرسٹل آئس اور 92 کلو ہیروئن شامل تھی۔ دوسری کارروائی میں 69 کلو سے زائد کرسٹل آئس اور 345 کلو خام مال برآمد کیا گیا۔
کارروائی کے دوران مقدمات درج کیے گئے اور قانون کے مطابق مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی کسٹمز، انٹیلیجنس بیورو اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون کا حصہ ہے۔

