جوہر آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

کراچی: تھانہ جوہر آباد کی حدود میں مرکز اسلامی، مین شاہراہِ پاکستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کارروائی میں ایک اسٹریٹ کرمنل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جیکسن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کارروائیاں، تین کلو سے زائد چرس برآمد
گرفتار ملزم کی شناخت عبدالقادر ولد سردار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 9mm پستول بمع 5 گولیاں، لوڈ میگزین، اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

 

 

پولیس نے گرفتار اور فراری ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید یہ کہ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!