کراچی (تشکر نیوز) – ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمرجنسی ہلپ لائن گزشتہ 36 گھنٹوں سے بند ہے، جس کے باعث کراچی کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس کا عوام سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق، ہلپ لائن کی تار کٹنے کے نتیجے میں سروس معطل ہوگئی ہے اور پی ٹی سی ایل کو بار بار فون اور تحریری شکایات کے باوجود اب تک رابطہ بحال نہیں ہو سکا۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا قائد پارک اور سیوریج لائن کا دورہ
ایدھی حکام نے بتایا کہ اس دوران روڈ ٹریفک حادثات یا دیگر ایمرجنسی حالات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، کیونکہ ایدھی فاؤنڈیشن کا عوام سے رابطہ گزشتہ 36 گھنٹوں سے منقطع ہے۔ اس صورت حال کے باعث، ایمرجنسی میں مبتلا مریضوں کو منتقل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمرجنسی سروس کراچی کے شہریوں کے لیے انتہائی اہم ہے، اور حکام نے پی ٹی سی ایل سے فوری طور پر سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔