چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا قائد پارک اور سیوریج لائن کا دورہ

کراچی (تشکر نیوز) – چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 02 گلشن سعید کے چیئرمین احمر خان کے ہمراہ سیکٹر 5A/3 میں قائم قائد پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین فیضان قریشی، یوسی اراکین، بی اینڈ آر کے انچارچ فیصل صغیر، انجینئرز صفدر اور ساجد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر باغات آفتاب احمد، سینئر افسر باغات جاوید جمال اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 2 منشیات فروش گرفتار

چیئرمین محمد یوسف نے قائد پارک میں جاری تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا اور کہا کہ عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے پارکوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیار ملنے کے بعد سب سے پہلے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود پارکوں کا جائزہ لیا گیا تھا، جو مناسب دیکھ بھال اور توجہ کی کمی کی وجہ سے اجڑ چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان پارکوں کی بحالی کا بیڑہ اُٹھایا اور الحمد اللہ نیو کراچی کے تقریباً 16 پارکوں کو تزین و آرائش کے بعد عوام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ قائد پارک میں تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے، جس میں پارک کی خوبصورتی کے لیے گراس اور پھولدار پودے لگائے گئے ہیں، جاگنگ ٹریک کے ساتھ دلفریب اور آرام دہ بینچز بنائی گئی ہیں، اور بچوں کے لیے موٹو پتلو اور ذرافے کے خوبصورت مجسمے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قائد پارک کا جلد افتتاح کیا جائے گا اور نیو کراچی ٹاؤن کے عوام کو ایک خوبصورت تحفہ دیا جائے گا۔

دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 2 گلشن سعید میں سیوریج کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی ڈالی جانے والی سیوریج لائنوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سیوریج لائن کی تبدیلی سے برسوں پرانا سیوریج کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

علاقہ مکینوں نے چیئرمین محمد یوسف اور یوسی چیئرمین احمر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ ہمارے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمارے درمیان موجود ہیں۔

 

 

چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، اور انشاء اللہ نیو کراچی ٹاؤن کے ہر علاقے کو بہتر اور صاف ستھرا بنایا جائے گا۔

58 / 100

One thought on “چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا قائد پارک اور سیوریج لائن کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!