کراچی میں گداگروں اور نشئیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – شہری انتظامیہ نے ضلع جنوبی میں گداگروں اور نشے کے عادی افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کی زیر نگرانی انجام دی گئی، جس میں ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

کراچی میں بارش کے بعد 19 اموات، وزیراعلیٰ کا ہنگامی جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق آپریشن کے دوران 260 نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرکے ایدھی فاؤنڈیشن کے مراکز منتقل کیا گیا، جہاں ان کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہے تھے اور عوامی مقامات پر عدم تحفظ کا احساس پیدا کر رہے تھے۔

حاظم بھنگوار نے بتایا کہ نشے کے عادی افراد نہ صرف بھیک مانگنے میں ملوث تھے بلکہ شہر میں چوری کی وارداتوں میں بھی شامل پائے گئے۔ ان کے مطابق یہ عناصر گھروں کے میٹرز، اوور ہیڈ پل کے سریے، گٹر کے ڈھکن اور پارکس کی گرلز تک کاٹ کر فروخت کر دیتے تھے، جس سے شہری انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ گرفتار افراد کو ری ہیبلیٹیشن پروگرام کے تحت بحالی مراکز میں رکھا جائے گا تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور نشے کے اڈوں اور چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گداگروں اور نشئی افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ عناصر شہر کے بڑے مسائل میں شامل ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے مستقل اقدامات ضروری ہیں۔

WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.16.31 PM WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.16.32 PM WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.16.32 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.16.33 PM WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.16.33 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.16.33 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.16.34 PM 1

One thought on “کراچی میں گداگروں اور نشئیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!