آئی جی سندھ کا شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ، عیدی اور تحائف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) – انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے عیدالفطر کی مناسبت سے شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

کراچی میں گداگروں اور نشئیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

آئی جی سندھ نے اورنگی ٹاؤن میں شہید کانسٹیبل خدا بخش جبکہ لیاری میں شہید کانسٹیبل نہال الدین کے گھر جا کر ان کے والدین اور بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعا و فاتحہ خوانی بھی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

آئی جی سندھ نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور انہیں عیدی اور تحائف بھی پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پوری سندھ پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ادارے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس ایک خاندان کی مانند ہے جس کے دکھ اور خوشیاں مشترکہ ہیں، اس لیے شہداء کے اہل خانہ کو کبھی خود کو تنہا نہیں سمجھنا چاہیے۔ آئی جی سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شہداء کے ورثاء سے باقاعدہ رابطہ رکھا جائے اور ان کی داد رسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

دورے کے موقع پر ڈی آئی جی، ایس ایس پی ویسٹ، کیماڑی اور سٹی سمیت ایس پیز ٹریفک و لیاری اور اے آئی جی ویلفیئر بھی آئی جی سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.24.05 PM WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.24.05 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.24.05 PM 3 WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.24.06 PM WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.24.06 PM 1 WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.24.06 PM 2 WhatsApp Image 2026 03 19 at 7.24.07 PM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!