بول نیوز میں واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف پیمرا ریجنل آفس کے باہر صحافیوں کا احتجاج

کراچی: (تشکر نیوز) بول نیوز میں واجبات سے محروم ملازمین کی حمایت میں صحافیوں نے پیمرا کے ریجنل آفس کے باہر احتجاج کیا۔ کے یو جے دستور اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت خواتین صحافیوں نے بڑی تعداد میں مظاہرے میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایشین ڈولپمینٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس ایما فین سے ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور سڑک کو بلاک کر کے مطالبات کے حق میں نعرے بلند کیے۔ مظاہرے سے خطاب میں کے یو جے دستور اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ سی او سی پیمرا نے بول نیوز کے متاثرہ ملازمین کو واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، مگر مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیمرا نے پہلے 13 ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، جسے 30 ستمبر تک بڑھا دیا گیا، مگر بول نیوز نے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ مظاہرین نے پیمرا پر صحافیوں کے استحصال اور اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بول کی انتظامیہ کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے، جس میں چینل کا لائسنس منسوخ کرنا اور اشتہارات پر پابندی لگانا شامل ہو سکتا ہے۔

 

 

 

مظاہرین نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

62 / 100

One thought on “بول نیوز میں واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف پیمرا ریجنل آفس کے باہر صحافیوں کا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!