گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو

کراچی: (تشکر نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں پاک آسٹریلیا دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کے قریب دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک آسٹریلیا تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے سرمایہ کار صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کریں، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی سرمایہ کاری سے خطے میں غربت کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لئے ایس آئی ایف سی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

 

آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا کے سرمایہ کار سندھ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

62 / 100

One thought on “گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!