تشکر نیوز: ریئر ایڈمرل فیصل امین نے ایک پروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کا عہدہ سنبھال لیا۔ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں وائس ایڈمرلراجہ رب نواز نے کمانڈر کوسٹ کے فرائض ریئر ایڈمرل فیصل امین کے سپرد کیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی اہم ملاقات: ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
ریئر ایڈمرل فیصل امین نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا اور ایک شاندار کیریئر کے دوران مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز (برطانیہ)، آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (کوئٹہ) اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (اسلام آباد) سے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کی اہم تقرریوں میں کمانڈر 18 ڈسٹرائر سکواڈرن، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری اور نیول سیکریٹری کے طور پر خدمات شامل ہیں۔
ریئر ایڈمرل فیصل امین کی پاک بحریہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔