آئی جی سندھ کی زیر صدارت WPC کارکردگی کا جائزہ، خواتین پولیس اسٹیشنز One Stop مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

تشکر نیوز: کراچی (دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ) – انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز (WPC) کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اسٹیبلشمنٹ، آئی ٹی، ہیڈکوارٹرز، سی آئی اے اور سی پی ایل سی کے نمائندگان سمیت مختلف پولیس افسران نے شرکت کی۔

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مالی سال 2024-25 کا بجٹ اور نظرثانی شدہ بجٹ 2023-24 منظور کرلیا

اجلاس میں اے آئی جی جینڈر کرائم اینڈ ہیومن رائٹس نے وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز (WPC) کی موجودہ کارکردگی اور زیر تعمیر One Stop Facilitation Centres کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں اس وقت سات خواتین پولیس اسٹیشنز اور 40 وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز فعال ہیں۔

 

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں یہ خواتین پولیس اسٹیشنز اور وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز سندھ حکومت کے تحت One Stop Facilitation Centres میں تبدیل کر دیے جائیں گے، جہاں تمام متعلقہ ادارے ایک چھت تلے خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔

57 / 100

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت WPC کارکردگی کا جائزہ، خواتین پولیس اسٹیشنز One Stop مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!