تشکر نیوز: پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں سمیت منشیات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی۔ آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔
آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی ایک بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی، جسے مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔
