پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف بڑا آپریشن، 145 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

تشکر نیوز: 8 اکتوبر کو پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا گیا، جس میں بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لی گئیں۔ آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے 2000 کلو گرام چرس، 370 کلو آئس، 50 کلو ہیروئن اور ایک لاکھ سے زائد بھارتی ساختہ غیر قانونی گولیاں برآمد کیں، جنہیں سمندری راستے سے بین الاقوامی منڈیوں میں اسمگل کیا جا رہا تھا۔

کراچی پریس کلب میں بچوں کی کتب بینی کے فروغ کے لیے خصوصی نشست، انعامات تقسیم

بین الاقوامی مارکیٹ میں ان منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 145 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔ پاک بحریہ نے ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا۔

 

 

یہ کامیاب آپریشن پاک بحریہ کے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو ملک کے سمندری حدود میں امن و امان کی بحالی اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اپنے قومی فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔

63 / 100

One thought on “پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف بڑا آپریشن، 145 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!