تشکر نیوز: محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے کورنگی ضلع میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ صوبائی وزیر برائے انسداد منشیات شرجیل انعام میمن، سیکرٹری ایکسائز سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس عثمان غنی صدیقی، اور ڈائریکٹر نارکوٹکس کراچی محمد علی بلوچ کی ہدایت پر یہ کارروائی عظیم پورہ قبرستان، شاہ فیصل ٹاؤن کے قریب کی گئی۔
کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا، کئی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی غائب
گرفتار شدہ ملزم کی شناخت مشرف عرف ببلو ولد بادشاہ خان کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ایک مشہور منشیات فروش خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکا ہے۔ نارکوٹکس حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 10 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی ہے۔
مزید یہ کہ منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی کار نمبر LWQ-2600 کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 29/2024 درج کر لیا گیا ہے اور عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری رکھی جائے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانا ہے، اور اس مقصد کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔