نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کا اطلاق شروع کر دیا

اسلام آباد (رپورٹ) — نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 300 یونٹ ماہانہ تک کے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے۔

سندھ وزیر محنت سعید غنی نے پیرس میں OECD فورم میں ہوم بیسڈ اور خواتین زراعت کارکنوں کے حقوق پر روشنی ڈالی

نیپرا کے نئے فیصلے کے مطابق فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین دونوں پر لاگو ہوں گے، جبکہ اس سے قبل یہ چارجز صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر عائد تھے۔

اہم تفصیلات کے مطابق:

  • ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

  • ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے ماہانہ چارجز ہوں گے۔

  • 100 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

  • ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے چارجز 300 روپے ہوں گے۔

  • ماہانہ 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

  • 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے چارجز 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

  • 401 سے 500 یونٹ کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 500 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

  • 600 یونٹ استعمال کرنے پر چارجز 675 روپے، اور 700 یونٹ یا اس سے زائد استعمال پر بھی چارجز 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

نیپرا کے اس اقدام کا مقصد گھریلو صارفین کے بجلی بلز میں شفافیت لانا اور توانائی کے استعمال کے مطابق منصفانہ چارجز نافذ کرنا ہے۔

66 / 100 SEO Score

2 thoughts on “نیپرا نے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کا اطلاق شروع کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!