آئی جی سندھ کی زیر صدارت ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، خصوصی یونٹ کے قیام کی تجاویز طلب

 

تشکر نیوز:  انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں خواتین اور بچوں کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم اور منظم جرائم کے مقدمات میں تفتیش کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی یونٹ کے قیام پر تجاویز طلب کی گئیں۔

قائدآباد پولیس کی کامیاب کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

اجلاس میں سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب، ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، سی آئی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ شرکاء نے ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کی موجودہ کارکردگی پر تفصیلی غور و خوض کیا اور شعبہ تفتیش میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

a269e217 8f4c 4c24 8777 f4edbecc9a4d

اے آئی جی جینڈر بیسڈ وائلنس اینڈ ہیومن رائٹس نے اجلاس کے شرکاء کو پروٹیکشن سینٹرز کی اب تک کی کارکردگی اور زیر التواء کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے شعبہ تفتیش میں ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جائے گا، جس کی ورکنگ کے لیے تفصیلی ایس او پی تیار کی جائے گی۔

c3006b44 016d 45a0 b6e6 af4f16e792a0 1

یہ کمیٹی، جس میں سی پی ایل سی چیف، ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، اور دیگر اہم افسران شامل ہوں گے، پولیس کے ویمن پروٹیکشن سینٹرز کی ورکنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس، خصوصی یونٹ کے قیام کی تجاویز طلب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!