تشکر نیوز: قائدآباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس گشت کے دوران اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مجید کالونی سے ملزم سودو خان ولد جان محمد کو گرفتار کیا گیا۔
گستاخ رسول کی حمایت اسلام اور آئین کے دشمنوں کا ایجنڈا، حکومت فوری کارروائی کرے، بلال عباس قادر
ملزم سودو خان علاقے میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہا تھا۔ دوران تفتیش، ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا مقصد علاقے کا امن و امان خراب کرنا اور پولیس کی توجہ ہٹانا تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پستول اور راؤنڈز برآمد کر لیے ہیں، جو ہوائی فائرنگ میں استعمال ہو رہے تھے۔ برآمد شدہ اسلحہ کو مزید فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں مدد ملے گی۔